رسائی کے لنکس

یوم پاکستان: اعزازت دینے کی شایانِ شان تقریبات


اسلام آباد
اسلام آباد

اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب وفاقی دارالحکومت، اسلام آباد میں ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدر پاکستان ممنون حسین نے پاکستان کیلئے اعلیٰ خدمات انجام دینے والوں میں اعزاز تقسیم کئے

پیر کو ملک بھر میں ’یوم پاکستان‘ جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس مناسبت سے، ملک کیلئے بیش بہا خدمات بجا لانے والے اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانیوں کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔

اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب وفاقی دارالحکومت، اسلام آباد میں ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدر پاکستان ممنون حسین نے پاکستان کیلئے اعلی خدمات پیش کرنے والوں میں اعزاز تقسیم کئے۔

سرکاری اور نجی میڈیا ذرائع کے مطابق، پاکستان میں اعلیٰ اعزاز پانےوالوں میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن کی نگرانی پر ہلال امتیاز دیا گیا؛ جبکہ ڈائرکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ، میجر جنرل شاہد بیگ، ایئر مارشل وسیم احمد ملک اور ریئر ایڈمرل وسیم اکرم کو ہلاک امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کے واقع میں متعدد معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت کے المناک واقعے کو خصوصی اہمیت دی گئی۔ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی دہشتگردی کے اس واقعے میں جانیں قربان کرنے والے اساتذہ کو بھی اعلیٰ اعزازات دیےگئے، جسمیں آرمی اسکول کی خاتون پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت ایک اور اسکول ٹیچر صائمہ زرین کو بھی اسکول کے طلبا کی جانیں بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دینے پر بعد از مرگ 'ستارہ شجاعت' کے اعزازات سے نوازا گیا۔

دوسری جانب، ایک اور اسکول ٹیچر، نصراللہ شجیع کو اسکول کے بچے کو دریا میں دوبنے سے بچاتے ہوئے جان دینے پر ستارہ شجاعت دیا گیا۔

سانحہ پشاور آرمی اسکول میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل ہونےوالے طلبا اور اسکول اساتذہ سمیت دیگر کو حکومت پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ کے اعزازات دئے گئے۔

گورنر ہاوٴس سندھ میں 'سول ایوارڈ' تقریب

سول ایوارڈ کی تقسیم کی ایک تقریب گورنر ہاوس، کراچی میں منعقد ہوئی جسمیں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات انجام دینے پر صدارتی ایوارڈز، تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز سمیت متعدد سول ایوارڈ تقسیم کئےگئے۔

اعزاز حاصل کرنےوالوں میں کراچی کی شوبز انڈسٹری کی شخصیات، صحافی، تعلیم اور کھیل کے شعبوں کے متعلق افراد شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG