رسائی کے لنکس

خلائی اسٹیشن سے خلا بازوں کی زمین پر بحفاظت واپسی


امریکی خلا باز سوانسن
امریکی خلا باز سوانسن

خلائی گاڑی بین الااقومی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ کے مشن کے اختتام کے چند گھنٹوں کے بعد ہی زمین پر اتری۔

دو روسی اور ایک امریکی خلاباز بین الااقومی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ گزارنے کے بعد بحفاظت زمین پر اتر گئے ہیں۔

ایک روسی خلائی کیپسول سویوز جس پر اولیگ آرتیمیو، الیگزینڈر سکوتسو اور اسٹیون سوانسن سوار تھے، جمعرات کی صبح قازقستان کے ایک میدانی علاقے میں پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت اتر گیا۔

یہ خلائی گاڑی بین الااقومی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ کے مشن کے اختتام کے چند گھنٹوں کے بعد ہی زمین پر اتری۔

ان خلابازوں کی جگہ اب تین نئے خلاباز جائیں گے جن میں روسی خلانورد میکس سوروف، امریکی ریڈوائزمین اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے یورپین خلائی ادارے کے رکن الیگزینڈر گرسٹ شامل ہیں۔

اس ماہ کے اواخرمیں تین دوسرے خلاباز مدار کے بیرونی مقام پر پہنچیں گے۔ اس تین رکنی عملے میں ایلین سیروف بھی شامل ہوں گی جو خلا میں جانے والی چوتھی روسی خاتون خلانورد ہیں اور 1997 کے بعد وہ خلائی مشن پر جانے والی پہلی روسی خاتون ہیں۔

XS
SM
MD
LG