رسائی کے لنکس

جسٹن بیبر کی آواز کا جادو، بیٹلز کا 51 سالہ ریکارڈ توڑ دیا


جسٹن بیبر کے 17 گانے ایک ہفتے کے دوران بل بورڈ چارٹس کے ’ہوٹ 100‘ کاحصہ بنے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ جسٹن بیبر سے پہلے 11 اپریل 1964ء میں برطانوی راک بینڈ بیٹلز کے پاس یہ اعزاز تھا کہ ان کے 14 گانے چارٹس میں شامل کئے گئے تھے

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر پر آج کل قسمت کی دیوی کچھ زیادہ ہی مہربان ہے۔ پہلے ’بل بورڈ چارٹس‘ میں جسٹن بیبر کے نئے البم ’پرپز‘ نے ’ون ڈائریکشن‘ کے البم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اب جسٹن بیبر نے چارٹس میں شامل سب سے زیادہ گانوں کا ’بیٹلز‘ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ایم ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹن بیبر کے 17 گانے ایک ہفتے کے دوران بل بورڈ چارٹس کے ’ہوٹ 100‘ کا حصہ بنے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

جسٹن بیبر سے پہلے 11اپریل 1964ء میں برطانوی راک بینڈ بیٹلز کے پاس یہ اعزاز تھا کہ ان کے 14 گانے چارٹس میں شامل کئے گئے تھے۔

جسٹن بیبر نے جو دوسرا اعزاز اپنے نام کیا وہ ہے ’ہوٹ100‘ کی لسٹ میں چوٹی کے پانچ گانوں میں سے تین گانوں کی شمولیت کا۔ یہاں بیبر بیٹلز کو مات تو نہیں دے سکے۔ لیکن، ان کے برابر ضرور آگئے۔’بیٹلز‘ اور ’ففٹی سینٹ‘ کے بھی تین تین گانے ’ہاٹ 100‘ کا حصہ رہے تھے۔

جسٹن بیبر کے گانوں کی غیر معمولی مقبولیت کا راز شاید یہ ہے کہ نوجوان نسل کا یہ پسندیدہ گلوکار اپنے تقریباً ہر گانے کی میوزک ویڈیو ضرور بناتا ہے۔

جسٹن بیبر کا البم ’پرپز‘ ریلیز کے ساتھ ہی سال کا سب سے بڑا البم بنا۔ لیکن، یہ پوزیشن اس سے جلد ہی برطانوی گلوکارہ اڈیل نے چھین لی۔ ایڈیل کے نئے البم25 کی امریکا میں ریلیز کے تین دن کے اندر 2اعشاریہ 3ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG