رسائی کے لنکس

دو پاکستانی طلبہ کے لیے کیمبرج کی اسکالر شپ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیمبرج کی جانب سے سال 2014ء کی اسکالر شپس کیلئے پاکستان سے دو طلبہ کو چنا گیا ہے

برطانیہ کی معروف 'کیمبرج یونیورسٹی' نے دو پاکستانی طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی کارکردگی پر اسکالر شپس سے نوازا ہے۔

کیمبرج کی جانب سے سال 2014ء کی اسکالر شپس کیلئے پاکستان سے دو طلبہ کو چنا گیا ہے جن میں رحیم یارخان کے 'ایف ایف سی گرامر اسکول' کے شاہزیب علی اور 'کراچی گرامر اسکول' کے فیض توفیق شامل ہیں۔

رحیم یار خان کے شاہزیب علی کو قدرتی سائنس میں مطالعے کیلئے 'سینٹ جان کالج' کے لیے جبکہ فیض توفیق کو حساب کے مضامین میں مطالعے کے لیے 'پیٹرہاوس کیمبریج' میں پڑھنے کے لیے اسکالر شپس دی گئی ہیں۔

شاہزیب علی کا کہنا ہے میری صلاحیتوں کے صلے میں کیمبرج کی جانب سے اسکالرشپس ملنا اعزاز کی بات ہے۔ جبکہ توفیق کا کہنا ہے کہ کیمبرج نے ریاضی مضامین میں پیش رفت کو ہمیشہ سب سے آگے رکھا ہے۔

اس اسکالرشپ کے تحت دونوں پاکستانی طلبہ کیمبرج یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کرینگے۔

'کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینشن' کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم باصلاحیت طلبہ کو کیمبرج کی جانب سے اسکالرشپس دیتے ہیں۔ ان دونوں پاکستانی طلبہ کو بہترین گریڈز پر اس اسکالرشپس سے نوازا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG