رسائی کے لنکس

پسٹوریئس کو پانچ سال قید کی سزا

فیصلے کے وقت پسٹوریئس بھی عدالت میں موجود تھے
فیصلے کے وقت پسٹوریئس بھی عدالت میں موجود تھے

پسٹوریئس پر گزشتہ ماہ قتل عمد کی فردجرم عائد کی گئی تھی، ان کا موقف رہا ہے کہ انھوں نے یہ سمجھ کر گولی چلائی تھی کہ ان کے گھر میں کوئی گھس آیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹ آسکر پسٹوریئس اپنی دوست کے قتل کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

رواں سال فروری میں ریوا اسٹینکیمپ اس وقت موت کا شکار ہوئیں جب دروازے کے پیچھے سے پسٹوریئس نے ان پر گولی چلائی۔

منگل کو جج تھوکوزیل ماسیپا نے یہ فیصلہ سنایا جب کہ استغاثہ نے دس سال قید کی سزا کی استدعا کر رکھی تھی۔

پسٹوریئس کے وکلا کا کہنا تھا کہ انھیں تین سال تک گھر پر قید رکھنے اور سماجی خدمت کرنے کی سزا مناسب رہے گی کیونکہ ٹانگوں سے معذور پسٹوریئس کو جنوبی افریقہ کی جیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پسٹوریئس پر گزشتہ ماہ قتل عمد کی فردجرم عائد کی گئی تھی، ان کا موقف رہا ہے کہ انھوں نے یہ سمجھ کر گولی چلائی تھی کہ ان کے گھر میں کوئی گھس آیا ہے۔

اولمپیکس میں اپنی کارکردگی کی بنا پر شہرت حاصل کرنے والے ایتھلیٹ پر قتل کی سنگین تعزیرات بھی عائد کی جاسکتی تھیں لیکن جج کا کہنا تھا کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ پسٹوریئس نے جان بوجھ کر ریوا پر گولی چلائی۔

XS
SM
MD
LG