رسائی کے لنکس

راولپنڈی: فرقہ وارانہ قتل کے بعد کشیدگی


راولپنڈی پولیس کے سربراہ عمر حیات لالیکا نے پیر کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ امان اللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور اُن کے بقول شہر میں صورت حال عمومی طور پر قابو میں ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں نائب مہتمم امان اللہ کو اتوار کو نامعلوم حملہ آوروں نے قتل کر دیا تھا۔ اُنھیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر چکری روڈ سے واپس اپنے مدرسے کی طرف آ رہے تھے۔

راولپنڈی شہر کے تاریخی تجارتی علاقے راجہ بازار میں واقعہ مدرسے دارالعلوم تعلیم القرآن کے نائب متہمم امان اللہ کی ہلاکت کے بعد شہر میں حالات کشیدہ ہو گئے۔

امان اللہ کے قتل کے بعد مدرسہ کے مشتعل طلبا نے احتجاج کیا اور مدرسے کے قریب واقع ایک امام بارگاہ پر پتھراؤ کیا اور بعد میں اس کو نذر آتش کر دیا، جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق امان اللہ کو ہدف بنا کر قتل کیا گیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے کی مکمل تفتیش کرے گی۔

راولپنڈی پولیس کے سربراہ عمر حیات لالیکا نے پیر کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ امان اللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور اُن کے بقول شہر میں صورت حال عمومی طور پر قابو میں ہے۔

تاہم اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال فرقہ وارانہ کشیدگی کے ایک واقع کے پس منظر میں شہر میں کشیدگی ہے۔

امان اللہ کا تعلق راجہ بازار میں واقع اُسی مدرسے تعلیم القران سے تھا جہاں گزشتہ سال عاشورہ کے دوران فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے بعد شہر کرفیو بھی نافذ کرنا پڑا۔

XS
SM
MD
LG