رسائی کے لنکس

سنگاپور: آنجہانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری


ان کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی جارہی ہیں اور توقع ہے دنیا کے مختلف ملکوں سے رہنما ان رسومات میں شرکت کے لیے سنگاپور آئیں گے۔

جدید سنگاپور کے بانی رہنما لی کیوان یئو کے انتقال پر ایک ہفتے کا قومی سوگ جاری ہے اور اس دوران عوام اپنے ہر دلعزیز آنجہانی رہنما کا آخریدی دیدار کر رہے ہیں۔

بدھ کو شیشے کے ایک تابوت میں رکھی لی کی میت کو صدارتی رہائش گاہ سے پارلیمنٹ ہاؤس منتقل کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد سنگاپور کی گلیوں میں امڈ آئے۔

لی کی میت اتوار تک یہاں رکھی جائے گا اور لوگ ان کا آخری دیدار کرنے اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں آسکیں گے۔ ان کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی جارہی ہیں اور توقع ہے دنیا کے مختلف ملکوں سے رہنما ان رسومات میں شرکت کے لیے سنگاپور آئیں گے۔

لی 1959ء سے 1990ء تک سنگاپور کے وزیراعظم رہے۔ نمونیے کے مرض میں مبتلا ہو کر وہ پیر کو 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

برطانوی نو آبادی حکومت سے سنگاپور کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد لی نے اس کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا۔

انھوں نے اس پسماندہ خطے کو دنیا کا ایک مصروف تجارتی مرکز بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور اسی بنا پر انھیں بابائے سنگاپور بھی کہا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG