پولیس کے ایک عہدے دار کیپٹن جیکلن کین نے بعد ازاں ایک نیوز کانفرنس میں طالب علموں کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ 108 طالب علموں پر یونیورسٹی کے احاطے پر ناجائز قبضے کی دفعات لگائی گئیں جب کہ دو طالب علموں پر کار سرکار میں رکاوٹیں ڈالنے کی اضافی دفعات بھی شامل کیں گئیں۔
یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ پروگرام کے ڈائریکٹر جیولین بیرن ڈیسی کہتے ہیں کہ دونوں ملک اس صورت حال سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے ایرانی حملے کے جواب میں محدود کارروائی کی ہے۔ تہران اس واقعہ پر زیادہ توجہ نہیں دے رہا تاکہ اسے جوابی کارروائی نہ کرنی پڑے۔
جمعے کو طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمر جان اخندزادہ حکومت کی علما کی اعلیٰ ترین کمیٹی کے رکن تھے اور قندھار میں ایک ’جہادی‘ مدرسے میں مدرس بھی رہے تھے۔
جمعے کو شروع ہونے والے انتخابات میں کئی نئے اور پرانے اداکار اور کھلاڑی چناؤ کے لیے میدان میں موجود ہیں جن کی ہار یا جیت کا فیصلہ چار جون کو ہوگا۔
بھارت کے پہلے الیکشن کے موقعے پر یہ سوال درپیش تھا کہ ووٹ ڈالنے والوں کی نشان دہی کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے؟ اسی سوال کے جواب کی تلاش میں وہ انمٹ سیاہی ایجاد ہوئی جو آج بھی بھارت اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں استعمال ہوتی ہے۔
یورپین کمیشن کے صدر ارسلا فن ڈا لائن کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ خطہ مستحکم رہے اور تمام فریق مزید کارروائی سے باز رہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق تمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97 کروڑ ہے۔ ایوانِ زیریں (لوک سبھا) کی کل نشستوں کی تعداد 543 ہے جن پر کامیاب ہونے والے ارکان آئندہ پانچ سال کے لیے منتخب ہوں گے۔
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی 'فارس نیوز' نے اصفہان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ تاہم تہران حکومت نے کہا ہے کہ ایرانی سرزمین پر کوئی بیرونی حملہ نہیں ہوا ہے۔
نیم سرکاری ایرانی نیوز ایجنسی 'فارس نیوز' نے اصفہان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دھماکوں کی آواز کی اطلاع دی ہے۔ تاہم ایرانی حکومت نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
سیو دی چلڈرن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ خوراک کی اتنی قلت ہے کہ اپنے ملک میں واپس آنے والوں کی میزبانی کرنے والوں نے خاندانوں کے لیے خوراک کی مقدار گھٹا دی ہے یا خاندان کے بالغ افراد سے کہا ہے کہ خود کم کھائیں تاکہ بچوں کو ہفتے میں کم از کم دو دن کھانا مل سکے۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی, ایران کے اسرائیل پر فضائی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجوداگلے ہفتے شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گے۔؎ یہ دورہ دونوں فریقوں کی جانب سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ لگتا ہے جو جنوری میں مختصر طور پر تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available