رسائی کے لنکس

ڈھاکہ: ’حرکةالجہاد‘ کے آٹھ ارکان کو موت کی سزا


فائل
فائل

اِس دہشت گرد گروپ کے رہنما، مفتی عبدالحنان اُن افراد میں شامل ہیں جِنھیں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ گروپ نئے سال کی خوشیاں منانے کو غیر اسلامی عمل قرار دیتا ہے

سالِ نؤ کی خوشیاں منانے والوں کو نشانہ بنانے پر، بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے دہشت گرد قرار دیے گئے ایک مسلح مذہبی گروہ کے آٹھ ارکان کو موت کی سزا سنائی ہے، جِن کی ایما پر ہونے والے بم حملے میں 10افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

یہ بم حملہ سنہ 2001میں ڈھاکہ میں ہوا تھا۔

پیر کے روز عدالت نے چھ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔

’حرکة الجہاد‘ نامی گروپ پر بندش لاگو ہے۔ اس کے رہنما، مفتی عبدالحنان اُن افراد میں شامل ہیں جِنھیں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ گروپ نئے سال کی خوشیاں منانے کو غیر اسلامی عمل قرار دیتا ہے۔
XS
SM
MD
LG