بھارت کے ریگولیٹر نے اب آفیشلز کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ پاؤڈر مصالحے بنانے والے تمام مینوفیکچرنگ یونٹس میں وسیع پیمانے پر معائنہ کریں، ان کے نمونے لیں اور ٹیسٹنگ کریں۔
ماہرین کہنا ہے کہ بڑھتی گرمی کی وجہ سے گرم موسم والے ترقی پذیر ممالک اور ترقی یافتہ اقوام میں پایا جانے والا تعلیم کا فرق مزید بڑھ رہا ہے۔
پیر کے روز وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے کہا کہ کینیڈا اور امریکہ میں قتل کی سازشوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا مبینہ کردار ایک سنگین معاملہ ہے۔ ہم اسے بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور ہم اپنے خدشات کا اظہار کرتے رہیں گے۔
سال 2021 میں صرف 691 غیر ملکی سیاح افغانستان آئے تھے۔ 2022 میں یہ تعداد 2300 ہو گئی اور گزشتہ برس 7000 غیر ملکی سیاح افغانستان آئے ہیں۔
بھارت کے دورے کی منسوخی سے قبل مسک نے طے شدہ پروگرام کے تحت گزشتہ ہفتے مودی سے ملاقات کرنی تھی اور تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے کار پلانٹ بنانے کا اعلان کرنا تھا۔ لیکن بعد ازاں انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنا ارادہ بدل لیا کہ ان کی جانب سے ذمہ داریاں بہت سخت ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ ہرات کے ضلع گذرہ میں ایک نامعلوم شخص نے ایک مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ایک افغان شہری کا اعترافی بیان پاکستانی میڈیا میں نشر ہوا تھا جس نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
ایک ویڈیو کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے جس میں عامر خان دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ دوسری ویڈیو 41 سیکنڈ کی ہے اور اس میں رنویر سنگھ موجود ہیں۔
سرینگر - جمّوں ہائی وے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ہائے وے پر روز ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں اور کشمیر تک غذائی اجناس اور پیٹرولیم مصنوعات پہنچانے کے لیے بھی یہی راستہ استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اس ہائی وے پر سفر کرنا کتنا مشکل ہے؟ بتا رہے ہیں یوسف جمیل اور زبیر ڈار۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جمعے کو جاری ووٹنگ میں جنوبی ریاست کیرالہ کا وائناڈ حلقہ سب سے اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ جہاں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی دوسری مرتبہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
بھارتی انتخابات میں دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔اس مرحلے میں بھارت کے ممتاز سیاسی رہنماؤں کا چناؤ ہوگا جن میں کانگریس پارٹی کے راہول گاندھی بھی شامل ہیں۔ وائس آف امریکہ کے لیے نئی دہلی سے سہیل قاسم کی رپورٹ۔
اس ہفتے کے شروع میں انسانی حقوق سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ سالانہ جائزے سے ظاہر ہوا کہ گزشتہ سال بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں “نمایاں” زیادتیاں اور ملک کے باقی حصوں میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلافی آوازوں پر حملے ہوئے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available