رسائی کے لنکس

پانچ سرفہرست اداکارائیں جو گریجویٹ بھی نہیں


کچھ ہیروئنز ایسی بھی ہیں جو فلم نگری میں ’ٹاپ فائیو‘ ہیں۔ لیکن، تعلیمی میدان میں ’بوٹم لائن ‘ پر ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کون کون سی حسینائیں ہیں جن سے ’گریجویشن‘ کا پہاڑا بھی یاد نہ ہو سکا

بالی وڈ کی چکاچوند روشنیوں والی نگری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر لاکھوں لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرنے والی کچھ ہیروئنز ایسی بھی ہیں جن کی تعلیمی قابلیت بس واجبی ہے ۔۔یعنی فلم نگری میں ٹاپ فائیو۔ لیکن، تعلیمی میدان میں ’بوٹم لائن‘ پر۔ آئیے دیکھتے ہیں کون کون سی حسینائیں ہیں جن سے ’گریجویشن‘ کا پہاڑ ابھی یاد نہ ہوسکا۔

کرینہ کپور
بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں کہ وہ پڑھائی میں بھی بہت تیز تھے۔ لیکن، ان کی بیگم بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ پانے والی ہیروئن ۔۔ کرینہ کپور، ان کے بالکل الٹ نکلیں۔اپنی اداوٴں سے ایک عالم کو دیوانہ بنانے والی’بے بو‘ کا دل بچپن سے ہی پڑھائی میں نہیں لگتا تھا۔ دو سال مٹھی بائی کالج میں کامرس پڑھنے کے بعد اچانک کرینہ نے رخ کیا قانون کی پڑھائی کا اور داخلہ لیا گورنمنٹ لا کالج میں۔ لیکن، پہلے ہی سال قانون چھوڑ چھاڑ بالی وڈ جوائن کرلیا۔

ایشوریہ رائے بچن
دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز پانے والی بالی وڈ کی فرسٹ فیملی کہلائے جانے والے ’بچن پریوار‘ کی بہو ایشوریہ رائے بھی کالج کی پڑھائی مکمل نہ کرپائیں۔ جب تک پڑھائی کی ، ایوریج اسٹوڈنٹ ہی رہیں۔ ایک سال جے ہند کالج میں گزارا۔ اس کے بعد، آرکیٹیکچر پڑھنے کے لئے کسی اور کالج کا رخ کیا۔ ہائی فائی ماڈلنگ اسائنمنٹ کی آفرز ملنے لگیں، تو ایشوریہ نے بھی قبول کرنے میں دیر نہیں لگائی اور پھر پڑھائی بھول بھال کر بالی وڈ پہنچ گئیں۔

دپیکا پڈکون
سال کی میگاہٹ فلموں میں سے ایک ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں کالج گرل کا رول نبھانے والی دپیکا پڈکون بھی ان چند ٹاپ بالی وڈ ہیروئنز میں شامل ہیں جو گریجویشن بھی نہ کر سکیں۔ بقول دپیکا ’بالی وڈ شروع ہی سے ان کی اولین ترجیح تھا۔‘ دپیکا نے بنگلور کے ماوٴنٹ کارمیل#کالج میں داخلہ لیا۔ لیکن، پڑھائی پوری نہیں کی۔ شارٹ کورسز کے آئی جی این اور یومین بھی انرولمنٹ کرائی لیکن یہاں بھی کچھ عرصہ گزار کر چھوڑ دیا۔

پریانکا چوپڑہ
بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑہ کا فلمی کیرئیر شاندار کامیابیوں سے بھرا پڑا ہے۔ لیکن،’ ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق، تعلیمی ٹریک پر پریانکا کی گاڑی اسپیڈ پکڑنے سے پہلے ہی پنکچر ہوگئی۔ پریانکا کی اسکولنگ امریکا اور بھارت دونوں جگہ ہوئی۔ پریانکا کی خواہش تو کرمنل سائیکولوجی پڑھنے کے لئے جے ہند کالج ممبئی جوائن کرنے کی تھی۔ لیکن، ایسا ہو نہیں سکا۔ تعلیمی میدان میں تو بات نہ بن سکی لیکن انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں پریانکا نے اپنے ٹیلنٹ سے وہ مقام بنا لیا جو کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔

کرشمہ کپور
کپور خاندان کی اسٹیریوٹائپ روایات کو سب سے پہلے کرشمہ نے توڑا۔ انہوں نے ناصرف فلمی دنیا میں قدم رکھا بلکہ اپنے کام سے خوب دھوم بھی مچائی۔ اپنے اسٹائل اور کام کی بدولت وہ 90ء کے عشرے کی نمایاں اسٹارز میں شامل رہیں۔ لیکن، بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنی شہرت کی بہت بڑی قیمت چکائی۔ کرشمہ ابھی اسکول کی عمر میں ہی تھیں کہ انہیں اداکاری کی وجہ سے ہی پڑھائی کو خیر باد کہنا پڑا۔ ’پریم قیدی‘ ان کی پہلی فلم تھی جبکہ اس وقت ان کی عمر صرف 16سال تھی۔
XS
SM
MD
LG