ایک ویڈیو کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے جس میں عامر خان دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ دوسری ویڈیو 41 سیکنڈ کی ہے اور اس میں رنویر سنگھ موجود ہیں۔
جنسی زیادتی کے ایک اور مقدمے میں لاس اینجلس کی عدالت ہاروی وائن اسٹین کو 16 سال قید کی سزا سنا چکی ہے جس کی وجہ سے وہ بدستور جیل میں ہی رہیں گے۔
ملالہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ "میں چاہتی ہوں کہ غزہ کے لوگوں کے لیے میری حمایت کے بارے میں لوگ کسی ابہام کا شکار نہ رہیں۔"
ووٹوں کی گنتی کے وقت راجیش کھنہ کو اپنے تجربہ کار حریف پر واضح برتری حاصل تھی جس کی تصدیق ریٹرننگ افسر نے بھی کی تھی لیکن حتمی نتائج آئے تو وہ ہار چکے تھے۔
جمعے کو شروع ہونے والے انتخابات میں کئی نئے اور پرانے اداکار اور کھلاڑی چناؤ کے لیے میدان میں موجود ہیں جن کی ہار یا جیت کا فیصلہ چار جون کو ہوگا۔
جیوری کی چیئر وومین فیونا شیلڈز نے کہا، "یہ واقعی گہرا اثر ڈالنے والی تصویر ہے۔ ایک بار جب آپ اسے دیکھتے ہیں، تو یہ ایک طرح سے آپ کے ذہن پر چھا جاتی ہے۔" انہوں نے کہا۔ "یہ واقعتاً جنگوں کی ہولناکی اور لاحاصل ہونے کے بارے میں، ایک قسم کا حقیقی اور ساتھ ہی استعارے میں دیا گیا پیغام ہے۔"
حال ہی میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ذمے داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی نے قبول کی ہے۔ بالی وڈ میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب کسی اداکار پر حملہ ہوا ہو۔ بلکہ 90 کی دہائی سے گینگسٹر کلچر نے فلم انڈسٹری کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے۔
بارہ اپریل کو بیساکھی کے موقع پر ریلیز ہونے والی یہ فلم امتیاز علی کے کریئر کی پہلی بائیوپک ہے جس میں انہوں نے 80 کی دہائی میں مقبول ہونے والے پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کے کریئر کی عکاسی کی ہے۔
عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی واحد پاکستانی فلم 'دغاباز دل' نے باکس آفس پر اپنے مدِمقابل انٹرنیشنل فلموں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ عید کے تینوں دنوں میں فلم نے ملک بھر سے مجموعی طور پر پانچ کروڑ دس لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات اور علی رحمان کی نئی فلم 'دغاباز دل' عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی رونقیں بڑھا رہی ہے۔ مہوش حیات نے اتنے عرصے بعد کیا سوچ کر اس فلم کی حامی بھری اور بھارتی ریپر ہنی سنگھ کے ساتھ ان کا کیا پروجیکٹ آنے والا ہے؟ عمیر علوی کے ساتھ مہوش حیات اور علی رحمان کا انٹرویو دیکھیے۔
ساٹھ اور ستر کی دہائی میں او جے سمپسن کا شمار امریکہ کے بہترین فٹ بالرز میں ہوتا تھا۔ جس وقت وہ ریٹائر ہوئے اس وقت وہ امریکی نیشنل فٹ بال لیگ کی رشنگ لسٹ میں دوسرے نمبر پر تھے۔ اس لسٹ میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا جاتا ہے جو 10 ہزار یارڈز سے زیادہ کا رقبہ طے کر چکے ہوں۔
فلم مبصرین کا کہنا ہے کہ فلموں کے لیے بہترین سمجھے جانے والے تہوار پر صرف ایک پاکستانی فلم کی ریلیز تشویش ناک ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available