رسائی کے لنکس

راحت کاظمی کا نیا اسٹیج پلے’ایک ڈائری جو کھو گئی‘


ڈرامہ 15جنوری سے یکم فروری تک ’ناپا‘ میں پیش کیا جائے گا۔ اس کی کہانی بہار سے تعلق رکھنے والے مہاجر گھرانے کے گرد گھومتی ہے جو اس وقت کراچی میں آباد ہے۔ یہ نیل سیمن کے ڈرامے ’بریٹن بیچ میموئرز‘ سے ماخذ ہے

راحت کاظمی وہ ستون ہیں جن پر پاکستان ٹیلی ویژن کی شہرت ٹکی ہے۔ ۔۔وہ چہرہ ہیں جو پی ٹی وی کی شناخت ہے۔ راحت ہمیشہ وقت کے ساتھ ساتھ رہے ہیں اور فن کی دنیا سے کبھی دور نہیں ہوئے۔

اِن دنوں وہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) کے تھیٹر ڈپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں۔ ان کی ہدایات میں اسی ہفتے سے ایک نیا ڈرامہ ’ایک ڈائری جو کھو گئی‘ اسٹیج ہونے والا ہے۔ 15 جنوری سے یکم فروری تک ناپا میں ہی پیش کئے جانے والا یہ پلے ثمینہ نذیرنے نیل سیمن کے مشہور ڈرامے ’بریٹن بیچ میموئرز‘ سے ماخذ ہے۔

وائس آف امریکہ اور مقامی میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں راحت کاظمی نے اس پلے سے متعلق بتایا ’ایک ڈائری جو کھو گئی‘ بہار سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی کہانی ہے جو 1971ء میں مشرقی پاکستان سے ہجرت کرتا اور مغربی پاکستان آکر بس جاتا ہے۔ اس خاندان کے بچے، لڑکپن سے جوانی تک کا سفر کن حالات میں طے کرتے ہیں اور انہیں حالات کے ہاتھوں کن تجربات سے گزرنا پڑتا ہے، یہی اس ڈرامے کا تانا بانا ہے۔‘

راحت کاظمی نے مزید بتایا، ’ڈرامے کا مرکزی کردار کلیم نامی متوسط گھرانے کا ایک نوجوان ہے جو اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتا ہوا ہر نئے روز کے واقعات اپنی ڈائری میں لکھ رہا ہے۔ کلیم کو زندگی کے پیچیدہ معاملات سے اس وقت مزید آگاہی ملتی ہے جب اس کی ممانی اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ بنگلہ دیش بننے کے بعد اس کی گھر میں آکر رہنے لگتی ہیں۔ ان لوگوں کے آنے کے بعد کلیم کے والد پر معاشی بوجھ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اسے زندہ رہنے کے لئے نئے سرے سے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔‘

کلیم کا کردار احمد نقوی نے ادا کریا ہے جبکہ ڈرامے کی باقی کاسٹ میں شامل ہیں محی الدین، بختاور مظہر، زرقہ ناز، جیا خان اور یاسمین کلیم۔

انٹر نیشنل تھیٹر فیسٹول 2015ء
’ایک ڈائری جو کھو گئی‘ کے علاوہ ’ناپا‘ سابقہ سالوں کی طرح اس سال مزید ایکٹی ویٹیز کا اہتمام کرنے جا رہا ہے۔ ان میں 12مارچ سے شروع ہونے والا سال کا سب سے اہم ایونٹ ’انٹر نیشنل تھیٹر فیسٹیول‘ سرفہرست ہے۔

ناپا کے عہدیدار زین احمد اور نگراں پبلک ریلیشنز ندیم احمد کے مطابق اگلے ماہ یعنی فروری سے ایک مرتبہ پھر ’فسانہ عجائب‘ اسٹیج ہونے جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG