رسائی کے لنکس

عروہ حسین پاکستان کی بہترین اداکارہ؟ فیصلہ جلد متوقع


کراچی میں ہونے والے اسٹائل ایوارڈز 2015 کی نامزدگیاں حاصل کرنے والے اسٹارز میں نمایاں نام عروہ حسین اور فرحان سعید کا بھی ہے۔ اس نوجوان جوڑے کو اپنے اپنے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا ہے

جی ہاں۔۔۔یہ بتایئے کہ کیا عروہ حسین پاکستان کی بہترین اداکارہ ہیں۔۔؟ نہیں معلوم تو ہم سے سن لیجئے کہ اس کا فیصلہ بھی جلد ہونے والا ہے۔ دراصل ٹی وی ایکٹریس عروہ حسین اورسنگر فرحان سعید کو اسٹائل ایوارڈز کے لئے نامزدگی مل گئی ہے۔

باقی تفصیل یہ ہے کہ پاکستان کے سب سے معتبر اور گلیمرس اسٹائل ایوارڈز 2015 کی رنگارنگ شام سجنے میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور اس حوالے سے نہ صرف شائقین بلکہ ایوارڈز جیتنے کی دوڑ میں شامل آرٹسٹوں کا جوش و خروش بھی اپنے عروج پر ہے۔

کراچی میں ہونے والے اسٹائل ایوارڈز 2015 کی نامزدگیاں حاصل کرنے والے اسٹارز میں نمایاں نام عروہ حسین اور فرحان سعید کا بھی ہے۔ اس نوجوان جوڑے کو اپنے اپنے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر ایوارڈز کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

پبلک ریلیشنز فرم ’رس بیری‘ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ عروہ حسین کو سپرہٹ فلم ’نامعلوم افراد‘ میں شاندار ایکٹنگ کرنے پرفلم کی ’بہترین اداکارہ‘ کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

اسٹائل ایوارڈ کی ٹرافی تھامنے کے لئے عروہ کو صالحہ عارف اورسمیعہ ممتاز کو شکست دینا ہوگی جو فلم ’دختر‘ میں عمدہ کردار نگاری پر ایوارڈز کی دوڑ میں شامل ہوئی ہیں۔

فرحان کے گانے ’روئیاں‘ کو ’ویورز چوائس ایوارڈز کیٹگری‘ میں سال کے بہترین گانا اور بہترین میوزک ویڈیو کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

فرحان اس گانے پربہترین گانے کا ہم ٹی وی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ فرحان اور عروہ کی جوڑی کو ان کے فینز جلد ہی دیکھ سکیں گے رومینٹک ویڈیو ’تھوڑی دیر میں‘۔

XS
SM
MD
LG