رسائی کے لنکس

’گیم آف تھرونز‘ کا ایمی ایوارڈز میں نیا ریکارڈ


’گیم آف تھرونز‘ نے ایک سال میں سب سے زیادہ 12 ایمی ایوارڈز جیت کر ’دی ویسٹ ونگ‘ کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کی۔ ’گیم آف تھرونز‘ نے بہترین ڈرامہ، بہترین معاون اداکار، بہترین رائٹر اور ڈائریکٹر کے ایوارڈز حاصل کئے

لاس اینجلس کے مائیکروسافٹ تھیڑز میں سجی ٹی وی کے آسکرز کہلائے جانے والے ایمی ایوارڈز کی روشنیوں سے سجی اور رنگوں میں ڈوبی خوبصورت شام جسے اپنے نام کیا ’گیم آف تھرونز‘ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرکے۔

ویب اینٹرٹینمنٹ ویکلی کے مطابق ’گیم آف تھرونز‘ نے ایک سال میں سب سے زیادہ 12 ایمی ایوارڈز جیت کر ’دی ویسٹ ونگ‘ کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کی۔

سڑسٹھ ویں ایمی ایوارڈز میں ’گیم آف تھرونز‘ نے بہترین ڈرامہ، بہترین معاون اداکار، بہترین رائٹر اور ڈائریکٹر کے ایوارڈز حاصل کئے۔

’گیم آف تھرونز‘ کو 24 شعبوں میں نامزدگیاں ملی تھیں۔

ڈرامہ سیریز ویپ اور ’گیم آف تھرونز‘ چار، چار ایوارڈز جیت کر مقابلے کی دوڑ میں سر فہرست رہیں۔

اسکائی ٹی وی کے مطابق، امریکی کامیڈی شو ’ویپ‘ کو بہترین کامیڈی سیریز کے ایمی سے نوازا گیا۔ شو کی اداکارہ جولیا ڈرائی فس نے مسلسل چوتھی مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکارہ کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ ویپ کو ہی بہترین کامیڈی رائٹنگ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

’وایولا ڈیوس ہاوٴ ٹوگیٹ اوے ود مرڈر‘ میں وکیل کا کردار عمدگی سے ادا کرنے پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کی حقدار ٹھہریں۔ وہ یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی افریقن امریکن اداکارہ ہیں۔

جون ہیم میڈ مین کے لئے بہترین اداکار کی ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے۔ تقریب کے شرکا نے تالیوں کی گونج میں کھڑے ہوکران کا استقبال کیا۔

فرانسیسی اداکارہ مک ڈارمنڈ نے محدود سیریز کی کیٹگری میں آوٴٹ اسٹینڈنگ اداکارہ کا ایمی اپنے نام کیا۔

بل مرے کا محدود سیزیز کا آوٴٹ اسٹینڈنگ اداکار قرار دیا گیا۔

برطانوی سیریزڈاوٴن ٹن ایبی کو تین شعبوں میں نامزدگیوں کے باوجود خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑا۔

لیڈی گاگا، ایمی پوہلر اور تاراجی پی ہینسن کی شاندار اورجاندار پرفارمنسز نے ایوارڈز کی تقریب میں چار چاند لگا دئیے۔ ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے فرائض اینڈی سیمبرگ نے نہایت عمدگی سے انجام دئیے۔

XS
SM
MD
LG