افغان حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بامیان شہر میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے جن میں تین ہسپانوی سیاح بھی شامل ہیں۔
بھارت کی دو ریستوران چین 'موتی محل' اور 'دریا گنج' کے درمیان دہلی ہائی کورٹ میں جنوری سے ایک کیس چل رہا ہے جس میں دونوں ریستورانوں کا دعویٰ ہے کہ اس ڈش کو ایجاد کرنے کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔
’بنارس ہندو یونیورسٹی‘ (بی ایچ یو)میں ایک سال کے مطالعے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ’کوویکسین‘کی خوراک لینے والوں میں سے ایک تہائی افراد میں منفی اثرات پائے گئے ہیں۔
بھارت کے لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی جلسوں میں وزیرِ اعظم مودی کئی بار نفرت آمیز بیانات دے چکے ہیں۔ اس کے باوجود کئی نوجوان ووٹرز کا خیال ہے کہ مودی ان کی اولین ترجیح ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کا مسئلہ خواہ وہ جسمانی، جذباتی، زبانی اور جنسی کوئی بھی ہو، بھارت کی قبائلی برادریوں میں بڑھتا جا رہا ہے اور ایسے بعض علاقوں میں شراب نوشی کی گہری جڑیں ہیں۔ اس معاملے میں زیادہ تر کیس رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔
بھارت میں لگ بھگ 20 کروڑ مسلمان بستے ہیں۔ لیکن پارلیمان میں اِن کی سیاسی نمائندگی میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ بھارت میں جاری انتخابات میں بھی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے 430 امیدواروں میں سے صرف ایک مسلمان امیدوار میدان میں ہیں۔ مزید تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں۔
بھارت میں عام انتخابات کے دوران سیاست دان ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے پاکستان سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر رہے ہیں۔ کیا بھارت پاکستان کے ساتھ امن قائم کر سکے گا؟ جانیے سارہ زمان کی اس رپورٹ میں۔
نئی دہلی میں تقریب کے دوران سیکریٹری داخلہ اجے کمار بھالا نے تارکینِ وطن کو شہریت کے سرٹیفکیٹس دیے۔ بھارت کی وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تارکینِ وطن کی دستاویز کی تصدیق کے بعد ان سے وفاداری کا حلف لیا گیا اور انہیں شہریت کے سرٹیفیکیٹ دیے گئے ہیں۔
سری لنکا کے نائب وزیر دفاع نے بتایا کہ ان لوگوں کو بے وقوف بنا کر بھرتی کیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ انہیں بہت پرکشش تنخواہیں دی جائیں گی اور ان سے جنگ لڑنے کی بجائے دوسرے کام لیے جائیں گے۔
عالمی ادارہ خوراک کے افغانستان پروگرام کے سربراہ اینڈرسن کا کہنا ہے کہ ہماری تازہ معلومات کے مطابق، تقریباً 540 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، تقریباً 3000 مکانوں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ 10000 ایکڑ رقبے پر باغات تباہ ہو گئے ہیں جب کہ سیلاب سے مرنے والے مویشیوں کی تعداد دو ہزار ہے۔
بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس بارے میں تشویش نہیں ہونی چاہیے۔ چابہار اس کے لیے کوئی ایشو نہیں یہ بھارت اور ایران کے درمیان کا معاملہ ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available